خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی اسمبلی: سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار پر جوتے سے حملہ

کے پی اسمبلی: سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار بلدیو کمار پر جوتے سے حملہ

پشاور:(ملت آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب جہانداد نے اپنی ہی جماعت کے رکن بلدیو کمار پر اسمبلی میں جوتے دے مارا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے عدالتی حکم پر سورن سنگھ کو قتل کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس پر انہیں آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لایا گیا۔
پی ٹی آئی کے گرفتاراقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری
بلدیو کمار نے اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف لینا تھا جس کے لیے وہ اسمبلی میں موجود تھے، اس دوران اپوزیشن نے بلدیو کمار کی اسمبلی آمد پر اعتراض کیا۔ اسمبلی اجلاس میں دیکھتے ہی دیکھتے ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد نے بلدیو کمار کی طرف پہلے ایک جوتا مارا پھر فوری ہی دوسرا جوتا بھی ان کی طرف اچھال دیا۔ واقعے پر دیگر ارکان اور اسمبلی کی سیکیورٹی پر مامور اسٹار بلدیو کمار کے گرد جمع ہوگئے اور انہیں بچانے کی کوشش کی جس کے بعد سیکیورٹی اسٹاف بلدیو کمار کو باہر لے گیا۔ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے باعث بلدیو کمار اپنی رکنیت کا حلف بھی نہیں اٹھاسکے۔