خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی حکومت کا خواجہ سراؤں کے شیلٹر ہوم بنانے، روزگار دینے کا اعلان

پشاور: (ملت+اے پی پی) خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراں کو معاشرے کا فعال طبقہ بنانے کیلئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے کیلئے انہیں روزگار کے مواقع دینے کے ساتھ ساتھ ان کیلئے شیلٹر ہوم بھی قائم کئے جائیں گے۔ ورکشاپ میں مدرسہ حقانیہ کے علماء نے بھی شرکت کی جنہوں نے خواجہ سراؤں کو بنیادی حقوق اور روزگار دینے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی قرار دی۔ ورکشاپ میں شریک خواجہ سراؤں نے بھی حکومت کے اعلانات کو خوش آئند قرار دیا۔ ورکشاپ میں خواجہ سراؤں کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔