خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی کو کرپشن فری بنا کر میرٹ کی بالادستی قائم کر دی: خٹک

‏ نوشہرہ: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ کینٹ میں مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ تمام مذاہب کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے، اقلیتی برادری کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کے پی کو کرپشن فری بنا کر میرٹ کی بالادستی قائم کر دی ہے۔