خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی کے حکومت بنی گالہ کی حکومت بن چکی ہے: محمد ایوب

مٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان نے کہا ہے ۔کہ موجودہ حکومت نے اس وقت عوام کی نمائندگی کی حق کھوچکی ہے کیونکہ اب یہ پختونخوا کے غیور اور بھادر قوم کی حکومت نہیں ۔بلکہ بنی گالہ کی حکومت بن چکی ہے ۔اور وہ جو کرتے ہے ۔جو بنی گالہ والے چاہتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت سے بیزار ہوکر اس وقت عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر ہے ۔اور یہی وجہ ہے ۔کہ لوگ بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔سات نومبر کا ورکر کنوینشن حکومت کو ثابت کرینگے ۔کہ عوام کس کی ساتھ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علاقہ راگستوں دارمئے میں شیرداعلی اور عبداللہ کے حجرے میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے مقامی رہنماء قاسیم خان ۔تحصیل کونسلر خورشید خان ۔محمد نعیم خان ۔عزیز الرحمان عرف چیرمین ۔اقبال خان ۔صالح محمد اور دیگر افراد نے بھی خطاب کی ۔جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی متعدید خاندانو نے اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکی ہے ۔اور اس وقت لوگ بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں ہورہے ہے ۔جو اس بات کی منہ بولتا ثبوت ہے ۔کہ عوام نے اے این پی کے ہاتھوں تبدیلی لانے کافیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دھرنو کی علاوہ اور تو کوئی کام نہیں ہے ۔کیونکہ عوام کی خدمت کاجذبہ تویہ ہے ۔کہ اے این پی حکومت کے منظور کردہ منصوبوں پر اپنے بورڈ لگاکر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ۔کہ وہ سات نومبر پر ہونے والے ورکرز کنوینشن میں شرکت کرکے اس کنوینشن کو کامیاب بنائے ۔تاکہ موجودہ حکومت کو پتہ چلے ۔کہ عوام کس کی ساتھ ہے ۔اس موقع پر تحصیل کونسلرخورشید خان نے تحصیل فنڈ سے علاقے کی لنک روڈ کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔