خبرنامہ خیبر پختونخوا

کے پی کے پولیس کی 115 عمارتیں کرائے کی ہیں

پشاور:(اے پی پی)خیبرپختونخوا پولیس کے زیر استعمال100 سے ذیادہ عمارتیں اپنی نہیںبلکہ کرائےپر لی گئی ہیںجن میں سے بھی بیشتر عمارتیں بارشوں اور زلزلہ کے باعث متاثر ہوئی ہیں اور خطرناک قراردی جاچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے زیر استعمال 115 عمارتیں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں جن میں 29 پولیس اسٹیشنز، 63 چوکیاں اور2 پولیس لائینز شامل ہیں۔ پشاور کے پانچ تھانوں سمیت متعدد چوکیاں کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔ بارشوں اور زلزلوں سے یہ عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، بیشترعمارتیں رہنے کے قابل نہیں رہیں۔ تھانوں کی دیواروں اور چھتوں میں دڑاریں پڑ چکی ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمارتوں کے کرائے 35 سے 45 ہزار تک ہیں۔ جو باقاعدگی سے ادا بھی نہیں ہوتے۔ بجٹ کی کمی کے باعث کئی کئی سالوں سےان عمارتوں کی مرمت نہیں ہوئی۔ رواں مالی سال کے دوران 19 تھانے اور 5 پولیس لائینز تعمیر کی جارہی ہیں لیکن پولیس کے زیر استعمال 150 تھانے اور چوکیاں خطرناک قراردی جاچکی ہیں۔ متبادل بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار ان مخدوش عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔عمارتوں کی تعمیر و مرمت کےلئے صوبائی حکومت کو کئی بار مراسلے لکھے جاچکے ہیںمگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔