خبرنامہ خیبر پختونخوا

گرہ مٹ: نواز شریف کی ہدایت پر امیر مقام کی متاثرہ بچی کے گھر آمد

گرہ مٹ: نواز شریف کی ہدایت پر امیر مقام کی متاثرہ بچی کے گھر آمد
ڈیرہ اسماعیل خان:(ملت آن لائن) بچی کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے گزر جانے کے باوجود عمران خان خود آئے، نہ فون کال کی، عمران نے مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ وہ اپنے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر اس مظلوم لڑکی کے سر پر دست شفقت رکھنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں جو بربریت اور ظلم ہوا، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، انصاف کے چیمپئن نہ خود آئے اور نہ ہی پرویز خٹک آئے، یہاں قابل شرم بات یہ ہے کہ پولیس مرکزی ملزم کو ابھی تک نہیں پکڑ سکی اور اگر ان کی پارٹی کے کسی ایم این اے نے مظلوم کی حمایت میں کوئی بات کی تو اس کو شوکاز نوٹس دے کر پارٹی سے نکال دیا گیا، جو کہ عمران کے ڈبل سٹینڈرڈز ہیں۔