خبرنامہ خیبر پختونخوا

گلگت بلتستان: احتجاجی تاجر مشترکہ اعلامیہ پر متفق نہ ہوسکی

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: احتجاجی تاجر مشترکہ اعلامیہ پر متفق نہ ہوسکی

گلگت بلتستان(ملت آن لائن)گلگت بلتستان میں تاجروں اور حکومتی ٹیم کے درمیان ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے پر کوئی فریق متفق نہ ہوسکا۔گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے احتجاج جاری ہے جب کہ تاجروں نے لانگ مارچ کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تاہم مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے حوالے سے ڈرافٹ کی تیاری کے لیے آج دوپہر پھر اجلاس ہوگا۔مرکزی انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ٹیکس واپس لینے کے نوٹی فکیشن تک علامتی مظاہرے اور دھرنے جاری رہیں گے۔

……………….

…اس خبر کو بھی پڑھیے….

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔ یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیںترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے کیس میں قونصلر رسائی کا معاملہ ہمارے پاس ہے اور ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن اور اہلخانہ کی ملاقات کرائی گی جس کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ جاسوس کلبھوشن جادیو اور اس کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والی بات چیت بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے نہیں سنی۔ ترجمان نے کہا کہ ملاقات کے کمرے میں نصب شیشہ ساؤنڈ پروف تھا، اگر بھارتی ہائی کمشنر کو بات چیت کا موقع دیتے تو یہ قونصلر رسائی ہوجاتی، کیونکہ یہ قونصلر رسائی نہیں تھی اس لیے بطور مبصر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر موجود رہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو پہلے بتا دیا تھا کہ ملاقات میں فزیکل کنٹیکٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کے اہل خانہ روانگی کے وقت مطمئن تھے اور انہوں نے ملاقات کرانے پر شکریہ بھی ادا کیا تاہم ہرگز یہ ان کی آخری ملاقات نہیں تھی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جاسوس کلبھوشن نے مہران بیس پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کی مدد کا اعتراف کیا اور اس نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پر کوئٹہ اور تربت میں حملوں کا بھی اعتراف کیا۔ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو پاکستان ميں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا جب کہ اسے مقدمے ميں صفائی کا پورا موقع دیا گيا ہے۔