خبرنامہ خیبر پختونخوا

گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات

گلیات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، محکمہ جنگلات
پشاور:(ملت آن لائن) ایبٹ آباد کے جنگل میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کے دوران فارسٹر اختر عباسی شہید جبکہ تین فارسٹ گارڈ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ایبٹ آباد کے گاؤں بشکولی دناء کے جنگل میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے دوران فارسٹر عباسی جھلس کر شہید ہو گئے جبکہ فارسٹر صدام، حبیب اور شان جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔ دناء بشکولی کے جنگل میں فائر بریگیڈ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نا صرف قیمتی تناور درخت جل گئے ہیں بلکہ کے پی کے بلین ٹری پروگرام کے تحت لگائے جانے والے پودے بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔