خبرنامہ خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا کی گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

خیبرپختونخوا:(ملت+اے پی پی) کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اقبال ظفر جھگڑا نے سندھ کے نومنتخب گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم نے جمہوریت اور آئین کے لیے قربانی دینے والے ایک بااصول شخص کا بطور گورنر انتخاب کیا ہے۔