خبرنامہ خیبر پختونخوا

گورنر گلگت بلتستان کی چائنا کے سفیر سے ملاقات

گورنر گلگت بلتستان کی چائنا کے سفیر سے ملاقات

استور(ملت آن لائن)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے چائنا کے سفیر یاو جِنگ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے پاک چین دوستی میں مزید مضبوطی آئی ہے اور خطے میں خوشحالی کا ایک نیا دور کا آغاز ہوا ہے۔ چائنا کے سفیر یاو جِنگ نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے میگا منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو بے حد فائدہ مند ہوگا علاقہ جلد ترقی کے عروج پر ہوگا۔ حکومت چین گلگت بلتستان کے لیئے سیاحت ، زراعت اور بجلی کے میگا منصوبے بنائیگی۔ چینی حکومت گلگت بلتستان میں سوشل سیکٹر پر کام کریگی اور گلگت بلتستان کے عوام کی طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں گلگت بلتستان کونسل کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چھوٹے منصوبے بنائیگی جس میں سکول چھوٹے ہسپتال ، چھوٹے کارخانے اور صاف پانی کے منصوبے شامل ہوں گے جس سے گلگت بلتستان کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئیگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ کاشغر اور گلگت بلتستان کے درمیان کلچرل ایکس چینج پروگرامز متعارف کروایا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے کلچر سے واقف ہوسکیں اس سے دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان مزید ہم آہنگی پید ا ہوگی۔گورنر نے چائنا کے سفیر سے گزارش کی کہ عطاء آباد پاور پراجیکٹ کے لئیے چائنا حکومت مدد کرے اور اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ گلگت بلتستان میں طویل لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔گورنر نے کہا کہ دونوں حکومتیں گلگت بلتستان سے سبزی ، پھلوں اور دیگر اشیاء چائنا کے مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیئے مزید اقدامات کریں تاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے بھی تجارت کے یکساں مواقعے فراہم کئے جاسکیں اور گلگت بلتستان کے تاجروں کو ایمگریشن میں مزید سہولیات فراہم کریں تاکہ گلگت بلتستان کے تاجر آسانی سے چائنا میں تجارت کرسکیں اس سلسلے میں چائنا کے سفیر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیں۔