خبرنامہ خیبر پختونخوا

گوریاں کسکی میں عبدالقیوم عرف کوڈا کے بھائی اور بیٹا گرفتار

ایبٹ آباد: (ملت+اے پی پی) اے ٹی ایف سرفروش ٹیم نے گوریاں کسکی میں عبدالقیوم عرف کوڈا کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر کوڈا کے بھائی یونس اور بیٹے قاسم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ اے ٹی ایس سرفروش ٹیم کے انچارج عابد خان جدون نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ سرفروش ٹیم کے راجہ ابرار کی انتھک محنت کی بدولت دور افتادہ علاقہ گوریاں کسکی میں سرفروش کی ٹیم نے عبدالقیوم عرف کوڈا کے ڈیرے پر چھاپہ کے دوران کوڈا کے بھائی یونس اور بیٹے قاسم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنوف، ریپیٹر، 2 ایم بی فائر اور ایک 30 بورپستول برآمد کر لیا ہے۔