خبرنامہ خیبر پختونخوا

گھریلوجھگڑوں سےتنگ آکرخاتون نےخود کشی کرلی

ہری پور:(اے پی پی) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے خود کشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق کھوئی میرا میں مسماۃ عاصمہ بی بی زوجہ شیرین خان نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طور پر پی او ایف واہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ خود کشی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔