خبرنامہ خیبر پختونخوا

گیس سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین سمیت سات افراد جھلس گئے

SNGPL for judicious use of ga

پشاور:(ملت+آئی این پی )پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی خٹک کالونی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین سمیت سات افراد بری طرح جھلس گئے جھلسنے والے دو افراد کی حالت نازک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ بھانہ ماڑی خٹک کالونی میں رہائش پزیر حسن نور کی اہلیہ ناشتہ بنانے میں مصروف تھی کہ اسی دوران اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں باورچی خانے میں آگ بھڑک اْٹھی ۔دھماکے کے باعث گھر میں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت سات افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال زرائع کے مطابق دو افراد کی حالت نازک ہے۔ گھرانے کے سربراہ کے مطابق گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھر میں گیس سلنڈرکا استعمال کیا جاتا تھا۔