خبرنامہ خیبر پختونخوا

گیس کی فراہمی اور بجلی سےمتعلق عوامی مسائل حل کئےجائینگے: امیرمقام

صوابی: ( اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوابی ان کا دوسرا گھر ہے صوابی کے عوام نے ہمیشہ مجھے عزت اور محبت دی ہے یہی وجہ ہے کہ صوابی کے پختونوں کے ساتھ میرا دلی لگاؤ اور محبت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نائب صدر و یو سی ناظم کالو خان عادل خان اور سیکرٹری اطلاعات سید علی شاہ گیلانی کی قیادت میں وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیاوفد نے انجینئر امیر مقام سے علاقہ رزڑ میں گیس کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر امیر مقام نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ ماہ صوابی کا دورہ کر کے تحصیل رزڑ میں نادرا آفس کا افتتاح کرینگے اسی طرح گیس کی فراہمی اور بجلی سے متعلق عوامی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں اربوں روپے کے لاگت سے گیس اور بجلی کے منصوبوں پر عملی کام آغاز کیا تھا جس کے ثمرات صوابی کے عوام کو مل رہے ہیں ۔