خبرنامہ خیبر پختونخوا

ھنگو ،پولیس ان ایکشن ،دو اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار ،سلحہ و منشیات برآمد

ھنگو (ملت + آئی این پی) ھنگو پولیس ان ایکشن دو اشتہاری مجرمان سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار ان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد گرفتار ملزمان تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل اس حوالے سے ڈی پی او ھنگو احسان اللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپریشن رد الفساد پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے خلاف تھانہ سٹی ،تھانہ صدر اور تھانہ دوابہ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران دو اشتہاری مجرمان سمیت 25مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے جبکہ اس دوران دس مکانات کا سر چ بھی کیا گیا گرفتار ملزمان سے تین عدد پستول،دو چارجر ،97عدد کارتوس ایک کلو چرس برامد کئے گئے جبکہ 48موٹر سائیکلوں اور 246مختلف گاڑیوں جبکہ 220مشکوک افراد کا جدید سائنسی الات کے زریعے ڈیٹا چیک کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اپریشن جاری رہے گا۔