خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہری پور:پولیس کاسرچ آپریشن ، متعدد ملزمان گرفتار

ہری پور:(اے پی پی) صدر پولیس ہری پور نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3 عدد پستول 30بور، ایک عدد ریوالور، ایک عدد بندوق 12بور، 29 عدد کارتوس، 5255 گرام چرس اور 110 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شیر خان سے 785 گرام چرس، عبدالوحید سے 755 گرام چرس، شفیق الرحمن سے 650 گرام چرس، راشد محمود سے 520 گرام چرس، عبدالرشید سے 565 گرام چرس، مہران گل سے 810 گرام چرس، شبیر احمد سے 670 گرام چرس، محمد عارف سے ایک عدد دیسی پستول30 بور، محمد اعجاز کو 10 آر بی اے کے تحت، اختر نواز سے ایک عدد پستول 30 بور، محمد ارشاد سے ایک عدد ریوالور اور 6کارتوس، اصغر سے ایک عدد پستول30 بور اور 19 عدد کارتوس برآمد کئے ہیں۔ ایس ایچ او کیڈٹ صابر خان نے تمام منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں کے مالکان اور فحاشی کے اڈوں کیلئے ایک پیغام چھوڑا ہے کہ وہ ہری پور سٹی سے تمام تر اڈوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، تمام تر جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا فرض اول ہے۔ ایس ایچ او کیڈٹ صابر نے کہا کہ تمام تر معاملات لاء اینڈ آرڈر کو فالو کرتے ہوئے طے ہوں گے۔