خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو، گیس سلنڈر کا دھماکا،ایک شخص جاں بحق

ہنگو: (ملت+آئی این پی ) ہنگو میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،دھماکا غبارے میں گیس بھرنے کے دوران ہوا۔ وراستہ چوک کی دکان میں غبارہ بھرنے والے سلنڈر میں غبارے میں گیس بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے خان محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق اورایک شخص طوری گل معمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔