خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو:دہشت گرد حملوں میں مطلوب دہشت گردگرفتار

ہنگو(آن لائن) ہنگو بلیامینہ پولیس ان ایکشن ،بم دھماکوں ،دہشت گردی ،پولیس پر حملوں میں مطلوب خطرناک دہشت گرد گرفتار۔اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو شاہ نظر نے بتایا کہ تھانہ بلیامینہ پولیس نے علاقہ سمانہ کنڈوالو میں ہنگو پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کوہاٹ کو دہشت گردی بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں ،قتل و اقدام قتل میں مطلوب خطرناک دہشت گرد نبیل رحمن عرف مگو ولد غازی مرجان سکنہ ژواکی بانڈہ کوہاٹ حال کنڈوالو سمانہ کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔