خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو: دومختلف واقعات میں ایک بچہ جاں بحق

ہنگو:( اے پی پی )ہنگو میں دو الگ الگ واقعات ،علاقہ سپین خاوری میں 11سالہ بھائی کے ہاتھوں5سالہ بھائی قتل ۔کوٹکی بالہ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے دوران دو بچوں سمیت تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے حدود میں واقعہ علاقہ سپین خاوری میں نواب خان کے گھر میں دو سگے بھائی عرافات اور ابرار پستول کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اسی دوران عرافات سے گولی چل گئی جس سے ان کا5سالہ بھائی ابرار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔جس کے بعد پولیس نے عرافات کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ روزتراویح کے دوران ہنگو کے علاقہ کوٹکی بالہ میں دو فریقین کے مابین معمولی تکرار پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر ہنگو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔