خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو‘ شر ح خو اندگی میں اضا فہ کیلئے حکو مت تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے:ڈپٹی کمشنر

ہنگو: ( اے پی پی )ڈپٹی کمشنر ہنگواحسان اللہ نے کہا ہے کہ شر ح خو اندگی میں اضا فہ کے لئے حکو مت تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے‘تمام تر مسائل کا حل تعلیمی تر قی میں مضمر ہے۔کسی بھی معاشر ے کی تشکیل نو اور مثبت تبد یلیوں اور ترقی کے لئے تعلیم حا صل کر نا از حد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گو رنمنٹ پر ائمر ی سکو ل نمبر ہنگومنعقدہ داخلہ مہم کی افتتاحی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر غفور شاہ ،ڈی ای او افتخار احمد،اے ڈی او سر کل محمد شر یف ،اے ایس ڈی ای او حا فظ شمس الر حمن ،قو می کمیشن برائے انسانی تر قی کے جی ایم حسن آفریدی اور والدین اساتذہ کرام اور طلباء کثیر تعاد میں مو جو د تھے۔ احسان اللہ نے کہا کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے علم کا حصو ل مر داور عو رت دونو ں پر فر ض کیا گیا ہے اور کسی بھی ملک اور قو م کی تر قی حصو ل تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے جبکہ حکو مت مفت کتب کی فر اہمی سمیت تعلیمی شر ح بڑ ھا نے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ اساتذہ اپنی تمام تر تو جہ بچو ں کی بہترین تعلیم اور تر بیت پر صر ف کر دیں اور بچو ں کے تعلیم کے زیو ر سے آراستہ کر کے انکا مستقبل روشن بنا ئیں ۔قو می کمیشن برائے انسا ن ترقی کے جی ایم حسن آفریدی نے کہا کہ زیادی سے زیادہ بچو ں کو سکو لوں میں داخل کرانے کیلئے تعلیم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کر نا ناگزیر ہے ۔سال 2015 میں شر ح خو اندگی آٹھ ہزار جبکہ رواں سا ل دس ہزار بچو ں کی انر ولمینٹ ہدف ہے تقر یب کے اختتام سے قبل احسان اللہ نے یتیم اور نادار طلباء کیلئے خصو صی طورپر مفت تعلیم فراہمی اور مالی معاونت اور داخلہ مہم میں بہترین کا رکر دگی کے حامل اساتذ ہ کرام ،افسران کو تعر یفی اسناد اور بہترین پر فا ر منس ایو رڈ کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کرنے کا بھی اعلان کیا۔