خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گردگرفتار

ہنگو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گردگرفتار

پشاور(ملت آن لائن)سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے طورہ وٹی اوٹا پہاڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جہانزیب، گلستان، داؤد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں جب کہ چاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز اور 2 دستی بموں سمیت 7 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے چاروں کے خلاف کوہاٹ میں دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ مزید تفتیش کے لئے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔