خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

ہنگو 🙁 اے پی پی )ہنگو میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ ہنگو پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو ہنگو کے علاقہ خرشہ بانڈہ کے قریب بائی پاس روڈ پر ایک ٹرک ڈرائیور شبیر سکنہ بہادر بانڈہ ٹرک میں اینٹیں لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں سڑک کے کنارے 1100 والٹ بجلی کی تارسے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیاجسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔