خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو: پولیس ان ایکشن بھاری اسلحہ برآمد

ہنگو(آن لائن) دوآبہ پولیس ان ایکشن 4اشتہاری مجرمان گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد ،اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ میر زمان خان نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران دوآبہ کے مختلف علاقوں کربوغہ ،چھپری نریاب،غلو چینہ ،درسمند ،طورہ وڑی میں چھاپوں کے دوران 4اشتہاری ملزمان عبدالعزیز ،محمد ظہور ،رفیق ، بختیار خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف دو پستول ایک بندوق 6عدد چارجر 106عدد مختلف بور کے کارتوس 1335گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ،انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔#/s#