خبرنامہ خیبر پختونخوا

ہنگو 2 منشیات فروشوں سمیت 13 ملزمان گرفتار

ہنگو:( اے پی پی )تحصیل ٹل پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 2 منشیات فروشوں سمیت 13 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایج او ٹل امجد حسین نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پولیس نے تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 2 منشیات فروش سمیت 13 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک ریپیٹر 12 بور،5 سوگرام چرس،40 گرام ہیروئن،4بوتل شراب اور سینکڑوں مختلف قسم کے کارتوس برآمد کر لیے۔ایس ایچ او امجد حسین نے بتایا کہ ٹل میں پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے اور جرائم کی روک تھام میں عوام، مشران، علماء کرام اور بلدیاتی نمائندو ں کے ساتھ تعاون کر یں۔