خبرنامہ خیبر پختونخوا

یوم تاسیس میں دھکم پیل کی وجہ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا تحصیل کونسلر جاں بحق

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر دھکم پیل کی وجہ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی ہری پور کا تحصیل کونسلر جاں بحق ہو گیا۔ ہری پور سے تعلق رکھنے والا تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر محبوب پارٹی قیادت کے حکم پر یوم تاسیس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آیا تھا تاہم گزشتہ روز جلسے میں دھکم پیل کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر کا پوری رات ہسپتال میں علاج جاری رہا تاہم شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا ۔