خبرنامہ خیبر پختونخوا

یونیورسٹی پبلک سکول میں امید اقبال کے حوالے سے تقریری مقابلے

پشاور (ملت + اے پی پی) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یونیورسٹی پبلک سکول میں اردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،طلباء و طالبات نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی ٗ سوچ اورفلسفے پر تقاریر کیں مقابلے میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی پبلک سکول کے اسد اللہ دوسری پوزیشن یو ایم ایس کی ایمان قاسم اور تیسری پوزیشن اسلامیہ کالجیٹ کے مطیع اللہ نے حاصل کی۔