خبرنامہ خیبر پختونخوا

 پشاورمیں سرچ آپریشن، 3اشتہاریوں سمیت 33گرفتار

پشاور:(آئی این پی) پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 3 اشتہاریوں سمیت 33 افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا، جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔ گرفتار افرادمیں سے 9 کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے اور 4 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، جنہیںآج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔