خبرنامہ خیبر پختونخوا

 پشاورمیں پولیس کا سرچ آپریشن،81 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:(آئی این پی) پشاور پولیس نے حیات آباد سمیت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 81 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن پشتہ خرہ، سربند اور حیات آباد کے علاقوں میں کیا گیا ہے جس میں 68 مشتبہ افرادگرفتار کرلئے گئے، غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کے علاوہ کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے والے 10 افراد کوبھی گرفتار کرلیاگیا- گرفتار افراد سے 3 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے انھیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔