خبرنامہ خیبر پختونخوا

25 جولائی کو ہو نے والے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ،ملک امیرزیب خان

مردان ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ناظم ویلج کونسل گوجرگڑھی ملک امیر زیب خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہو نےوالے الیکشن میں سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے اور حلقہ پی کے54 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اعجاز خان کو بھاری اکثر یت سے کا میاب کر کے دم لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزیونین کونسل گوجر گڑھی بھٹو بابا مردان میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے ۔اس موقع پر درجنوں سیاسی ورکروں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرتے ہو ئے ملک اعجاز پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ملک امیر زیب خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ین نے ملک کی جمہوریت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہو ئے پا کستان کی تا ریخ میں باب رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 25 جو لا ئی کو مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے اور ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔