ملت اداریہ…پاکستان کو مطعون کرنے کا بھارت کا ہر حرب ناکام ہو رہا ہے. آئے دن مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے لیکن اس کے ثبوت فراہم نہیںکئے جاتے. ایسا کر کے بھارت خود دنیا کے سامنے جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے. امریکہ کا کردار بھی دوغلا ہے. وہ بھارت کو خطے میں عدم توازن کا باعث بنا رہا ہے. بھارت فرانس سے جدید جنگی طیارے خریدنے جا رہے ہے جبکہ پاکستان کو ایسا کرنے سے ہمیشہ سے روکا گیا ہے. چین بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے جو خوش آئند امر ہے. بھارت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیر سے کرفیو ختم کرنا چاہیے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دے.