ملت اداریہ ..امریکہ پاکستان کی بجائے بھارت پر دبائو ڈالے.
امریکہ کی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے گزشتہ دنوںپاکستان کے دورے میںیہ تسلیم کیا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میںدہشت گردی کی جنگ نہیںجیتی جا سکتی. امریکہ کو یہ بھی باور کرایا گیا کہ پاکستان میںمقیم افغان مہاجرین کو جلد واپس بھجوایا جائے گا اور اس سلسلے میںکوئی بین الاقوامی دبائو قبول نہیںکیا جائے گا. امریکہ پاکستان پر دبائو بڑھانے اور پاکستان کو دھمکیاںدینے کی بجائے بھارت اور اسرائیل کے آپس میںبڑھتے تعاون اور معاہدوں کو روکے جو خطے میںمسلمانوںکے لئے خطرے کا باعث ہیں. امریکہ اور بھارت دنیا میںدہشت گردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں. امریکہ ان کی پشت پناہی کرتا ہے. امریکہ کو یہ رویہ ترک کرنا ہو گا.