ملت اداریہ

مودی کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کااعتراف

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ملک کے بوم آزادی کے موقع پر تقریر میں یہ کہہ کر پاکستان میں مداخلت کاثبوت مہیا کر دیا ہے کہ بلوچستان، گلگت ا ور آزاد کشمیر کے لوگوں نے ان کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سے دو روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ا پنے آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت میں مظالم بند کرے۔
یہ دونوں بیانات پاکستان کے داخلی امور میں کھلم کھلا مداخلت ہیں، پاکستان ایک عرصے سے واویلا کررہا ہے کہ بھارت کی طرف سے بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی ہو رہی ہے ا ور کراچی کی بد امنی میںھی بھارتی ایجنسی را ملوث ہے۔بلوچستان میں را کا ایک ایجنٹ کل بھوشن پاکستان کے زیر حراست ہے ا ور وہ بھی بھارتی مداخلت کے شواہد فراہم کر رہا ہے، بہر حال اب تو خود بھارتی وزیر اعظم مودی نے اعتراف جر م کر لیا ہے، ا سکے بعدپاکستان کو بھی کھلم کھلاسرکاری طور پر بھارت کو دہشتگردی کا مجرم کہنا چاہئے ا ور اس کے خلاف جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلانا چاہئے۔تاکہ ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل، خونخوار مودی اپنے انجام کو پہنچ سکے۔