اداریہ. نیب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو نوٹس دیا ہے اور ان کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں غلط ٹھیکے دینے اور کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مکان غریبوں کے نام پر مکان بنائے گئے لیکن پہلے دن سے اس کے خلاف لوگوں نے آواز اٹھانا شروع کر دی. مکانات میرٹ پر نہ ملنے کی شکایات کی گئیں. اسی طرح سفارش اور اقربا پروری کے الزامات بھی لگائے گئے. نیب کا اس بارے میں نوٹس خوش آئند ہے. بہتر ہو گا کہ کرپشن کے بارے میں حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے.