کشمیرمیں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی مگر ضمیر جہاں خاموش ہے. خدا خدا کر کے اسلامی کانفرنس نے آ نکھیں کھولی ہیں اورا سکے ایک نمائندے نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کےساتھ ملاقات میںکہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں، انہوں نے بھارتی مظالم پر سخت احتجاج بھی کیا ہے.
بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میںجاری بربریت کے کھیل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان میںبلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت کا بکھیڑا اچھال دیا ہے، اس کی یہ کوشش رائیگاںجائے گی بلکہ اس بیان سے مودی نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے، اب پاکستان میں کم از کم کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بلوچستان میں بھارتی را ملوث نہیں ہے، کوئٹہ کی حالیہ دہشت گردی میں وکلا کا بہیمانہ قتل عام بھارت کی سنگین دہشت گردی ہے، اسلامی کانفرنس کو بیانات سے آگے عملی طور پر آگے بڑھ کر مظلموم کشمیریوں کی مد دکرنی چاہئے اور انہیں بھارت کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے جدو جہد کرنی چاہئے.