بیچاراعمران گھر میں بیٹھ گیا ہے،کیپٹن (ر) صفدر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بیچارا عمران گھر میں بیٹھ گیا ہے، ایک عمران قصور میں پکڑا گیا ہے، دوسرا پورے پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ میں کسی اور کے بارے میں نہیں عمران خان کے بارے میں کہوں گا کہ بیچارا عمران گھر میں بیٹھ گیا ہے ،ایک عمران قصور میں پکڑا گیا ہے، دوسرا پورے پاکستان میں پکڑا گیا ہے۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…پی ٹی وی حملہ کیس: عمران خان بطور ملزم شامل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔
عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور
چیرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے 6 دسمبر کو پولیس کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ اے ٹی سی مقدمات: عمران خان نے پولیس کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی وی ڈیو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہےکہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔