شیخ رشید استعفوں کی باتیں کرتے رہے، انہیں خود ہی استعفیٰ دینا پڑ گیا: رانا ثنا اللہ
لاہور:(ملت آن لائن) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید استعفوں کی باتیں کرتے رہے، اس کا کیا ہوا۔ شیخ رشید کو آخر میں خود ہی استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید جو استعفوں کی باتیں کرتے رہے اس کا کیا ہوا۔ شیخ رشید کہتے تھے 40 کی فہرست میری جیب میں ہے۔ وہ ہر جگہ، ہر موقع پر فراڈ کرتے رہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس آخری موقع ہے، روک سکتے ہو تو روک لو۔ شیخ رشید کو آخر میں خود استعفیٰ دینا پڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی تو کسی کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔ نواز شریف کے بیانیے اور مؤقف سے لوگ متفق ہیں۔ نواز شریف کو روکنے کی سازش پاکستان کو روکنے کی سازش ہے۔ رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نواز شریف کو نہیں روکا جا سکتا۔ نواز شریف کو روکنے کی کوشش کی تو عوامی قوت سے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دھرنا ون اور دھرنا ٹو سازش تھی۔ پاناما کا ایک ڈرامہ شروع کیا گیا اس میں سے اقامہ نکالا گیا۔ ’28 جولائی کے فیصلے سے ملک کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ رانا ثنا نے کہا کہ ہمیں ڈیڈ لائنز دینے والوں نے خود استعفے دے دیے۔ مخالفین کو مشورہ ہے فیئر سیاست کی طرف آئیں۔ ’طاہر القادری نے احتجاجی پروگرام مؤخر کر کے سمجھداری کا مظاہرہ کیا‘۔