کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنیوالا ملزم بیرون ملک فرار
کوہاٹ:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کے بھتیجے نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا۔ ایبٹ آباد میں بی ڈی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھی، گزشتہ روز اسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، عاصمہ کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی میت اس کے آبائی علاقے لکی مروت منتقل کردی گئی جہاں اسے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
عاصمہ قتل کیس؛ پختونخوا پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام