اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقیں ہے
وہ فتحِ مبیں فتحِ مبیں فتحِ مبیں ہے
اسلام سرافرازئ مسلم کا ہے پیغام
صد شکر سرافراز ہوا پرچمِ اسلام
اللہ کی تائید ہے غازی کا ہر اقدام
اور فتحِ مبیں مومنِ جانباز کا انعام
اب فتحِ مبیں فتحِ مبیں فتحِ مبیں ہے
اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقیں ہے
میدان میں لشکرِ اسلام صف آراء
تقدیر نے برسوں میں دکھایا یہ نظارا
اور کفر کی فوجن کو نہیں جنگ کا یارہ
ہے کتنا دلآویز ہے مشیت کا اشارہ
اب فتحِ مبیں فتحِ مبیں فتحِ مبیں ہے
اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقیں ہے
مسلم کی ہر اک جنگ میں ہے امن کا عنوان
اک ہاتھ میں تلوار ہے ایک ہاتھ میں قرآن
اس لشکرِ جرار کی کیا شان ہے شان
بڑھتے ہوئے غازی ہیں کہ چڑھتا ہوا طوفان
جز فتح کوئی منزل مقصود نہیں ہے
اب فتحِ مبیں فتحِ مبیں فتحِ مبیں ہے
اللہ کے وعدے پہ مجاہد کو یقیں ہے
شاعر : رئیس امروہوی
گلوکار : مہدی حسن
موسیقی : پنڈت غلام قادر
ریڈیو پاکستان کراچی