خبرنامہ

تو حید کے متوالو ! شاعر طفیل ہوشیار پوری

توحید کے متوالو!
باطل کو مٹادیں گے یہ آج قسم کھالو
توحید کے متوالو!
چاہو تو پہاڑوں کو رستے سے ہٹادو تم
دہکے ہوئے انگارے
گلزار بنا دو تم
اے شیر کے دل والو!
اے شیر کے دل والو!
تو حید کے متوالو!
میدان میں دشمن پر چھا جاؤ مسلمانو!
تاریخ پھر آج اپنی دہراؤ مسلمانو!
اے دین کے رکھوالو!
اے دین کے رکھوالو!
توحید کے متوالو!
میدان میں کافر کو ہر گام پہ مارا ہے
اے غازیو! آگے بڑھو کشمیر ہمارا ہے
کشمیر کو اپنالو !!
کشمیر کو اپنالو !!
توحید کے متوالو!
باطل کو مٹادیں گے یہ آج قسم کھالو
توحید کے متوالو!

شاعر : طفیل ہشیار پوری
گلوکاران : سلیم رضا ، مسعود رانا و کورس
موسیقی : ایم اشرف
ریڈیو پاکستان لاہور
فلم : معجزہ ( ۱۹۶۶ء )