خبرنامہ

سلامِ فضائیہ…شاعر رئیس امروہوی

پاک شاہینوں فضاء کے شہریاروں کو سلام
آسمانوں پر زمیں کے چاند تاروں کو سلام
تم فضاؤں میں وطن کی سرزمیں کے پاسباں
تم ہواؤں میں خراماں تم خلاؤں میں رواں
وادیوں آبادیوں دریاؤن اور صحراؤں میں
فوج بڑھتی ہے تمہارے شہپروں کی چھاؤں میں
نسلِ نو پائے گی تم سے منزلِ نو کا سراغ
آندھیوں کی زد پہ روشن کردیے تم نے چراغ
نوجوانوں کو سلام ان کی اڑانوں کو سلام
آسماں پر تیرتی پھرتی چٹانوں کو سلام
تم جھپٹتے ہو فضا میں یا جھپٹتے ہیں عقاب
نغمہ زن ہے آسمانوں پر زمینوں کا شباب
تم سے غیرت کی حرارت تم سے آزادی کا نور
تم بڑھاپے سہارے تم جوانی کا غرور
شیردل ماؤں کے غیرت مند فرزندوں سلام
پاک شاہینوں فضاء کے شہریاروں کو سلام

شاعر : رئیس امروہوی
گلوکار : مہدی حسن، نسیمہ شاہین و کورس
موسیقی : مہدی حسن
ریڈیو پاکستان کراچی