خبرنامہ

قسم اس وقت کی ( وارثانِ حیدرِ خیبر شکنؓ ) شاعر جوش ملیح آبادی

قسم اس وقت کی جب زندگی کروٹ بدلتی ہے
ہمارے ہاتھ سے دنیا نئے سانچے میں ڈھلتی ہے
قسم اس وقت کی
قسم اس وقت کی
وطن کے نونہالو ! باندھ کر سر سے کفن آؤ
ادھر اے وارثانِ حیدرِ خبیر شکنؓ آؤ
قسم اس وقت کی ۔۔۔ قسم اس وقت کی
شہادت جب رخِ گل رنگ سے گھونگھٹ اٹھاتی ہے
سرِ میداں حیاتِ جاودانی گنگناتی ہے
قسم اس وقت کی
قسم اس وقت کی
جو مشتاقِ شہادت ہے اجل سے ڈر نہین سکتا
جو مرتا ہے وطن کے نام پر وہ مر نہیں سکتا
قسم اس وقت کی
قسم اس وقت کی
ہمارے دامنِ شمشیر سے مرہم ابلتا ہے
جدھر ہم آگ رکھ دیں چشمۂ زمزم ابلتا ہے
قسم اس وقت کی
قسم اس وقت کی

شاعر : جوش ملیح آبادی
گلوکار : مجیب عالم
موسیقی : سہیل رعنا
فلم : قسم اس وقت کی ( ۱۹۶۷ء )