لائی ہوں میں تمہارے لیے پیار کا پیام
اے پھول سے مجاہدو! تم کو مرا سلام
اے مادرِ وطن اونچا ہو تیرا نام
اے مادرِ وطن اونچا ہو تیرا نام
تم حریت کے باغ کی رنگیں بہار ہو
تم قوم کا غرور ، وطن کا نکھار ہو
لے گی تمہارے ہاتھ سے ملّت خوشی کا جام
اے پھول سے مجاہدو! تم کو مرا سلام
اے مادرِ وطن اونچا ہو تیرا نام
تم نیک پاک پھولوں کی خوشبو گئی جہاں
صحرا بھی جو ہوئے بنیں گے وہ گلستاں
قائم تمہارے دم سے ہے دنیا کا یہ نظام
اے پھول سے مجاہدو! تم کو مرا سلام
اے مادرِ وطن اونچا ہو تیرا نام
طارقؒ ہے تم میں اور کوئی خالد ولیدؓ ہے
گازی ہے تم میں کوئی تو کوئی شہید ہے
روشن تم ہی سے ہوگا جہاں میں وطن کا نام
اے پھول سے مجاہدو! تم کو مرا سلام
اے مادرِ وطن اونچا ہو تیرا نام
شاعر : قتیل شفائی
گلوکارہ : نسیم بیگم
موسیقی : میاں شہریار
ریڈیو پاکستان لاہور