اے وطن کے سجیلے جوانو ! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جرأتوں کے پرستار ہو تم
جو حفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زندہ نشانو! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریں
تم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں
جیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں
قوم کے جری پاسبانو! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نے
اس میں شامل ہے آواز میری
اڑ کے پہنچو گے تم جس افق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
قوم کے اے جری پاسبانو! میرے نغمے تمہارے لیے ہیں
اے وطن کے سجلیے جوانو!
شاعر : جمیل الدین عالی
گلوکارہ : مادام نورجہاں
موسیقی : میاں شہریار
ریڈیو پاکستان لاہور
مجوعہ : جیوے جیوے پاکستان ( جمیل الدین عالی )