خبرنامہ

نعرۂ بیدار پاکستان .. شاعر محشر بدایونی

اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ
ہر پل ہر ساعت ہر آن
جاگ رہا ہے پاکستان
جاگ رہاہے پاکستان، پاکستان
نکلے ہیں مردانِ حق سینوں میں لیکر قرآن
ہم سے رہے باطل ہشیار ہم ہیں اک چڑھتا طوفان
اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ
ہر پل ہر ساعت ہر آن
جاگ رہا ہے پاکستان
جاگ رہاہے پاکستان، پاکستان
ہم ہیں قاسمؒ کی آواز ہم ہیں خالدؓ کی للکار
ہم ہیں طارقؒ کا بازو، ہم ہیں ٹیپوؒ کی تلوار
اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ
ہر پل ہر ساعت ہر آن
جاگ رہا ہے پاکستان
جاگ رہاہے پاکستان، پاکستان
بابِ شجاعت ہم سے کھلا ، رسمِ شجاعت ہم سے چلیش
ہم ہیں جوہرِ تیغِ حسینؓ، ہم ہیں زورِ دستِ علیؓ
اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ
ہر پل ہر ساعت ہر آن
جاگ رہا ہے پاکستان
جاگ رہاہے پاکستان، پاکستان
فاتح ہیں تو غازی ہیں دین پہ مٹ جائیں تو شہید
نعرہ اپنا ہے اسلام کلمہ اپنا ہے توحید
اپنی قوت اپنی جان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ﷺ
ہر پل ہر ساعت ہر آن
جاگ رہا ہے پاکستان
جاگ رہاہے پاکستان، پاکستان

شاعر : محشر بدایونی
گلوکاران : تاج ملتانی، عشرت جہاں و کورس
موسیقی : استاد نتھو خان
ریڈیو پاکستان کراچی