خبرنامہ

پیامِ ظفر …شاعر یوسف ظفر

اٹھو اٹھو مجاہدو!
مجاہدو! اٹھو اٹھو
اٹھو خدا کا نام لو
مجاہدو! دلاورو!
اٹھو اٹھو مجاہدو!
خدا کی راہ پر چلو وطن کا جھنڈا تھام لو
عدو جو راستے میں ہو تو اس سے انتقام لو
اٹھو اٹھو مجاہدو!
مجاہدو! اٹھو اٹھو
اٹھو خدا کا نام لو
مجاہدو! یہ جان لو کہ زندگی جہاد ہے
یہ اپنے جی میں ٹھان لو کہ کفر نامراد ہے
علیؓ کی آن بان لو کہ خود پہ اعتماد ہے
اٹھو اٹھو مجاہدو!
مجاہدو! اٹھو اٹھو
مجاہدو! دلاورو!
اٹھو اٹھو مجاہدو!
ظفر کا یہ پیام لو
مجاہدو! دلاورو!
اٹھو خدا کا نام لو
اٹھو اٹھو مجاہدو!
مجاہدو! اٹھو اٹھو

شاعر : یوسف ظفر
گلوکاران : سلیم رضا، منیر حسین و کورس
موسیقی : کالے خان
ریڈیو پاکستان لاہور