نیویارک :(اے پی پی) امریکی شہر نیویارک میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب ہلاک ہو گئے. امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے.فائرنگ میں امام کے نائب کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے. پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا. مسلمان برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک محرکات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں. جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی. 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے.