خبرنامہ

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی نواز شریف کے لئے دعائیں

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاکستانی امریکن کانگرس نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان امریکن کانگرس کے رہنماؤں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق امریکا میں مقیم تمام پاکستانی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس ضمن میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ، اور اس کے مضافاتی علاقوں ورجنیا اور میری لینڈ کی مساجد میں متعدد دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ان محافل کے شرکا نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔پاکستان امریکن کانگرس 1990سے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم ہے