نیویارک: (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوبامہ نے تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی امریکن عابد ریاض قریشی کو فیڈرل جوڈیشنری بینچ یو ایس ڈسڑکٹ کورٹ کولمبیا کا جج نامزد کر دیا ہے ۔ امریکی صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اُمید ہے کہ عابد قریشی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو سستا انصاف مہیا کرینگے ۔ صدر اوبامہ نے عابد قریشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلٰی تعلیم یافتہ ، اصول پسند اور امریکی عدالتی سسٹم کو بخوبی سمجھنے والے اور امریکی عدالتی نظام میں ایک ممتاز مقام کے حامل ہیں انکا انتخاب کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔