خبرنامہ

اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کسی سیاسی جماعت کا نہیں،خالد شاہین بٹ

بارسلونا((ملت آن لائن))اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چئیرمین خالد شاہین بٹ نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرینگے ۔ ڈو یژ نل اور ضلعی فیلڈافسران کی محنت اوردلچسپی سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل مہینوں کے بجائے دنوں میں حل ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس نشست کا اہتمام معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے اپنے دفتر میں کیا تھا،جس میں صحافیوں نے شرکت کی تھی۔خالد شاہین بٹ نے صحافیوں سے کہا کہ یہ کمیشن سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ یہ حکومتی مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصہ تک بیرون ملک سکونت پذیر رہے ہیں اور وہ تارکین وطن کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں کہ ہم تارکین کی جگہ کوئی عزت والا نام باہر بسنے والوں کو دیں گے۔