خبرنامہ

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ’’ون ونڈو‘‘ آپریشن کی سہولت ،اعتماد قائم کرنا چاہتے ہیں: افضال بھٹی

کو ونٹری (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اوور سیز کمیشن پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ’’ون ونڈو‘‘ آپریشن کا اعلان کر دیا، ونڈو آپریشن کے زریعے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنی شکایت اوور سیز کمیٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کریں گے 24گھنٹے میں انہیں جواب موصول ہوگا اور7روز میں شکایت حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اوور سیز کمیشن کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کمشنر اوور سیز افضال بھٹی، وائس چیئر مین کیپٹن (ر) خالد شاہین کی قیادت برطانیہ کے گردو نواح کا دورہ کر کے عوام کو حکومت کی کارکردگی اور کمیشن سے متعلق آگاہی دے رہا ہے جسے روڈ شو کا نام دیا گیااوور سیز افضال بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے ملک کے قریب دیکھنا چاہتی ہے اوور سیز کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنا چاہتا ہے۔